Advertisement

اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی،شہبازشامل ہو ں گے نہ بلاول

آل پارٹیز کانفرنس

حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والی سیاسی ومذہبی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی۔

تفصیلات کے مطا بق جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس آج دن گیارہ بجے اسلام آباد میں ہوگی جے یو آئی کے زیراہتمام کانفرنس میں مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر غوراور حکومت کیخلاف مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔

کانفرنس میں اپوزیشن کے دو اہم رہنما مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کانفرنس میں شریک نہیں ہوں گے جبکہ مولانا فضل الرحمٰن اپوزیشن کی اے پی سی کی صدارت کریں گے۔

اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی طے کی جائے گی۔ اسکے علاوہ چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ اپوزیشن جماعتیں آئندہ کی مشترکہ حکمت عملی طے کریں گی۔

کانفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے جو وفد تشکیل دیا گیا ہے اس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، نیر بخاری اور فرحت اللہ بابر شامل ہیں

Advertisement

 واضح رہے کہ میاں شہباز شریف کمر درد کے عارضے میں مبتلا ہیں اور ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام تجویز کیا ہوا ہے جبکہ بلاول بھٹو پہلے سے طے شدہ پروگرام کے تحت گلگت بلتستان میں ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version