چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عد م اعتماد اپوزیشن کی خواہشات کی عکاس ہے،فردوس عا شق

وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگوکر تے ہو ئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کی خواہشات کی عکاس ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جمہوری عمل میں عوام کی رائے مقدم ہے، جمہوریت میں جمہور کے حقوق کا تحفظ سب سے اہم ہے اور پاکستان کا استحکام دور حاضر کا اہم ایجنڈا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اصلاحاتی ایجنڈا قائد اعظم کے وژن کا عکاس ہے، نیا پاکستان قائد اعظم کے تصور سے جڑا ہوا ہے، مشکل فیصلے ملک کی ضرورت بن چکے ہیں، ملک کو معاشی طورپر مستحکم کر کے عوام کی خوشحالی یقینی بنا سکتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کو تعمیر پاکستان کی طرف لیکر جا رہے ہیں، وزیراعظم مشکل ترین حالات میں قائد کے خواب کی تعبیر کیلئے کوشاں ہیں، پاکستان کے عوام کو اصل آزادی معاشی استحکام کیساتھ جڑی ہے، اصل پاکستان امرا یا کسی خاص طبقے کے لیے وجود میں نہیں آیا تھا۔
معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سیاسی ایجنڈے سے بالاتر ہو کر قومی مفاد میں آگے بڑھ رہے ہیں، مران خان دنیا کے سامنے پاکستان کی پہنچان اور شناخت کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، قائدا عظم ایسے پاکستان کے خواہاں تھے جو دنیا کی قیادت کرے۔
انھوں نے کہا کہ معشیت کے چیلنج سے پاکستان کو ہم نے نجات دلانی ہے، عمران خان پاکستان کا مقدمہ دنیا ہے سامنے لڑ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

