Advertisement

خطےمیں امن کیلئےامریکی صدرکامصالحانہ کردارخوش آئندہے،فردوس عاشق اعوان

سیاست

Special Assistant to Prime Minister on Information and Broadcasting Dr.Firdous Ashiq Awan

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نےکہاہےکہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال اورخطےمیں امن کے لئےامریکی صدرڈونلڈٹرمپ کامصالحانہ کردار خوش آئند ہے،وزیراعظم عمران خان نےجس پُرزور طریقے سےدنیا میں کشمیر کا مقدمہ پیش کیا، قوم کو اس پر فخر ہے۔

سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹرپربیان دیتے ہوئےفردوس عاشق اعوان کاکہناتھاکہ عالمی برادری یکطرفہ بھارتی اقدامات اور کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے تشویش کا اظہار کررہی ہے۔ انہوں نےکہاکہ سلامتی کونسل کے اجلاس سے بھارتی دعوے کی نفی ہوئی کہ کشمیربھارت کا اندرونی معاملہ ہے،بھارت یکطرفہ اقدامات سے حقائق تبدیل کر سکتا ہے اور نہ ہی دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک سکتا ہے۔

معاون خصوصی وزیراعظم کاکہناتھاکہ  بھارتی ناانصافیوں اور کشمیریوں پر ظلم کا مقدمہ ہر فورم پر پیش کرتے رہیں گے۔ ہر فورم پر بھارت کو اس کے ظلم و بربریت کا آئینہ دکھائیں گے۔

انہوں نےمزیدکہاکہ حق خودارادیت کی جدوجہد میں پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے۔ آزادی کی صبح تک کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رہے گی۔

واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہواہے جس میں مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان 16 اگست اور پیر کی رات 10 بجے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔جس میں وزیراعظم نے امریکی صدر کو آگاہ کیا کہ بھارت کے یکطرفہ فیصلے کا مقصد عالمی سطح پرتسلیم شدہ متنازع علاقےکی خصوصی حیثیت اوروہاں مسلم اکثریت کواقلیت میں تبدیل کرنا ہے۔

گفتگو کےدوران عمران خان نے امریکی صدرسے کہا کہ مقبوضہ وادی میں کرفیو جلد ہٹایا جائے، اقوام متحدہ مبصر مشن بھیجے جائیں اور اس بحران کا حل نکالا جائے۔ وزیراعظم کی جانب سےکہا گیا کہ صدر ٹرمپ عالمی تنظیموں کے ساتھ بھارتی حکومت کے وعدوں کی پاسداری کے لیے اپناکردار ادا کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version