Advertisement

مسلہ کشمیر، شہباز شریف کا چینی اور ترک صدور کو خط

chinese and turkish Presidents

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے حمایت پر چین کے صدر شی جن پنگ اور ترک صدر رجب طیب اردگان کو اظہار تشکر کا خط لکھا ہے۔

تفصیلات کے مطا بق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے مسئلہ کشمیر کی حمایت پر چین کے صدر شی جن پنگ اور ترک صدر رجب طیب اردگان سے اظہار تشکر کیا ، اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سی پیک منصوبہ کے فروغ کے لیے اپنی سر توڑ کوششیں جاری رکھیں گے۔

شہبا ز شریف نے چینی صدر کے نام خط میں لکھا کہ کشمیر پر آپ کی حمایت پاکستان سے آپ کی پرخلوص اور دیرینہ دوستی کا مظہر ہے۔ چین نے ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے۔ 

ترک صدر کے نام خط میں شہباز شریف نے لکھا کہ کشمیر کے مسئلے پر آپ کی حمایت پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات اور پرخلوص دوستی کا ثبوت ہے ، یقین دلاتے ہیں کہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

 واضح رہے کہ چین کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیرکا مسئلہ تاریخی ہے، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے. بھارتی آئینی ترامیم سے خطےمیں تناؤ پیدا ہوگا، کشمیرکی موجودہ صورت حال پرچین کو تشویش ہے، بھارتی اقدامات سے چین کی سلامتی بھی چیلنج ہوئی ہے، بھارت کے یک طرفہ اقدامات درست نہیں۔

Advertisement

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کشمیرکی موجودہ صورت حال پراظہار تشویش کرتے ہوئے  پاکستان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی
بھارتی میڈیا کا فالس فلیگ آپریشنز کا پرانا ہتھکنڈہ ایک بار پھر بے نقاب
وزیراعظم اور وزیرِ داخلہ کی کیڈٹ کالج وانا پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
سیکیورٹی فورسز نے کیڈٹ کالج وانا پر دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا، 2 دہشت گرد ہلاک، کلیئرنس آپریشن جاری
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 20 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version