بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

قبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنرکو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجا ج کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کیا۔مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا اعلان مسترد کردیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی اقدام عالمی قوانین و معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔
بھارت مقبوضہ کشمیر میں کیے گئے تمام حالیہ اقدامات واپس لے۔
یاد رہے کہ بھارت نے آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کر دیا ہے جس کے تحت مقبوضہ کشمیر اب ریاست نہیں کہلائے گی۔جبکہ لداخ کو بھی بھارت نے اپنا حصہ قرار دے دیا ہے۔
Advertisement
آرٹیکل 370 ریاست مقبوضہ کشمیر کو اپنا آئین بنانے اور اسے برقرار رکھنے کی آزادی دیتا ہے۔
بھارتی اقدامات کے بعد مقبوضہ وادی میں دفعہ 144 نافذ ہے اور قابض انتظامیہ نے کشمیری قیادت کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔
جبکہ انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کی سروس بھی معطل ہیں۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement

