Advertisement

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے بھارت بے نقاب ہوگیا، سردار مسعود خان

Sardar Masood Khan

صدرآزاد کشمیرمسعود خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے بھارت بے نقاب ہوگیا، بھارت 70 سال سے مقبوضہ کشمیر پر قابض ہے۔

صدر آزاد جموں و کشمیرسردار مسعود خان نےمزید کہا کہ بھارتی اقدام سلامتی کونسل کی قرارداد 91، 122 کی کھلی خلاف ورزی ہے، آرٹیکل 370 ، 35 اے کے خاتمے کا تحریک آزادی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، آرٹیکل 370 بھارت نواز جماعتوں کی وفاداریاں خریدنے کے لیے بنایا گیا تھا۔

سردار مسعود خان نے مزید کہا کہ بھارت کوپاکستان کےخلاف بھی جارحانہ اقدامات سے روکنا ہوگا،دفترخارجہ عالمی فورمز پر بھرپورطریقے سے کشمیر کا معاملہ اٹھارہا ہے،بھارت کسی صورت کشمیریوں سےحق خودارادیت نہیں چھین سکتا۔

واضح رہے کہ بھارتی صدرنےمقبوضہ کشمیر کی 4 نکاتی ترامیم پردستخط کردیئے جس کے بعد بھارتی آئین میں مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہو گئی۔

 صدارتی حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیرکی علیحدہ قانون سازاسمبلی ہوگی ، لداخ کومقبوضہ کشمیر سےالگ کردیا گیا بھارتی صدرنے گورنرکا عہدہ ختم کردیا اوراختیارات کونسل آف منسٹرزکوتفویض کر دیئے ،کالے قانون میں مقبوضہ جموں کشمیرآج سےبھارتی یونین کاعلاقہ تصورہوگا ،کالےقانون میں مقبوضہ جموں کشمیراب ریاست نہیں کہلائے گی۔.

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پرائیوٹ حج کے تحت عازمین حج کیلئے خوش خبری
ربیع الثانی کا چاند کب نظر آئے گا، سپارکو نے پیش گوئی کردی
سیلاب کی تباہ کاریاں؛ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ نے تازہ ترین سیلابی ڈیٹا جاری کر دیا
سپر ٹیکس کیس سے متعلق سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، چیئرمین ایف بی آر
بھارتی فوج اور غیرقانونی افغان باشندے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
Next Article
Exit mobile version