Advertisement

بھارت دہشتگردی کے خطرے کاجھوٹا دعویٰ کر رہا ہے، وزیر اعظم

imran-khan to address

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت  کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیےافغانستان سے دہشت گرد   کشمیر اور بھارت میں داخل ہونے کا جھوٹا دعویٰ کر رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  مقبوضہ کشمیر اور بھارت کے جنوبی خطے میں افغانستان سے دہشتگرد داخل ہونے کا بھارتی میڈیا کا دعویٰ جھوٹ  پر مبنی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برداری کو خبردار کرتا ہوں بھارت مقبوضہ کشمیر  میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے توجہ ہٹانے کے لیےجھوٹا آپریشن کرسکتا ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے کشمیرکورگروپ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا  تھا کہ دنیا بھر میں کشمیر کاز کو اجاگر کیا جائے گا۔

اجلاس میں سیاسی، سفارتی اور قانونی محاذ پر کشمیر کا مسئلہ مزید اُجاگر کرنے کی کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کشمیر کور گروپ کےاجلاس میں وزیر خارجہ، وزیر قانون و انصاف، چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات، اٹارنی جنرل آف پاکستان اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔

کشمیر کور گروپ کے اجلاس میں شرکاء نے کہا کہ سلامتی کونسل اور عالمی برادری نے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کی سنگینی کو تسلیم کیا، انسانی حقوق کی تنظیموں، انسانی بنیادوں پر کام کرنے والے اداروں نے بھی تشویش ظاہر کی۔

Advertisement

شرکا کا کہنا تھا کہ عالمی اداروں نے مقبوضہ کشمیر سے فوری کرفیو اٹھانے کا مطالبہ بھی کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی کے کاروباری طبقے کو بھتہ خوری کے بڑھتے خطرات؛ ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ سندھ کو خط
خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، درجہ حرارت میں نمایاں کمی
پنجاب اور سندھ میں سیاسی محاذ آرائی، صدر زرداری متحرک، وزیر داخلہ طلب
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کا بڑا فیصلہ: پولیس اہلکاروں کی بھرتیاں کالعدم قرار
شہباز شریف کی ملائیشین وزیراعظم سے ملاقات؛ دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version