Advertisement

مصطفیٰ کمال پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعینات

میئر کراچی وسیم اختر کی جانب سے مصطفیٰ کمال کو 3 مہینے کے لیے پروجیکٹ  ڈائریکٹر گاربیج تعینات کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی نے اس اعلان کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

میئر وسیم اختر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال کو تمام مشینری دیتا ہوں وہ شہر کا کچرا صاف کر کے دکھائیں۔

 وسیم اختر کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال 90 دن میں کراچی کا کچرا اٹھا کر دکھائیں۔

وسیم کے اختر کے اقدام کے بعد پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کردیا، مصطفیٰ کمال آج رات 8 بجکر 30 منٹ پر ہنگامی پریس کانفرنس کریں گے۔

Advertisement

 واضح رہے کہ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے آج صبح چیلنج کیا تھا کہ مجھے موقع دیں 90 دن میں کراچی کا کچرا صاف کردوں گا۔

پی ایس پی سربراہ کا کہنا تھا کہ میئر وسیم اختر کا نام اے سی ایل میں ڈالا جائے، بدکردار کو لندن کا میئر بنادیں، چھ ماہ میں لیاری بنادے گا۔

مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ، ملیر، کالا بورڈ، سرجانی ٹاؤن، صدر سمیت متعدد علاقوں میں گٹر ابل رہے ہیں، حکومت سندھ زبانی جمع خرچ میں مصروف ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version