Advertisement

ملکی معاشی صورتحال سے ہمیں نمٹنا ہوگا،شبر زیدی

Shabbar Zaidi on Bank Accounts

چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے پیروں پر کھڑے ہوں۔ ملکی معاشی صورتحال سے ہمیں نمٹنا ہوگا۔

کراچی میں مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان میں منعقدہ  سیمینار سے خطاب میں چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی  نے کہا کہ ٹیکس اداکرنیوالے کو اجازت ہے کہ وہ فارن کرنسی اکاؤنٹ کھول سکتے  ہیں۔ 120ارب ڈالررکی خطیر رقم بیرونِ ملک غیر قانونی طریقے سے رکھی گئی ہے۔

شبر زیدی نے کہا کہ ٹیکس ادا کرنیوالے شہریوں کوپیسوں کی منتقلی میں سہولت ہونی چاہیے۔ بدقسمتی سے ماضی میں ایسا کوئی نظام نہیں تھا جس میں کوئی شخص رقم کا بڑا حصہ اندرون اوربیرون ملک قانونی طریقے سے بھیج سکے۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی شہری سیلز ٹیکس ادا کرتا ہے تو اسکی پکی رسید ضرور حاصل کریں۔ سیلزٹیکس بنیای طور پر سرکاری رقم ہوتی ہے۔ٹیکس ریفارم اور انکی ادائیگی میں مشکلات کو دور کیا جائے گا۔ میری ذاتی رائے یہ ہے کہ جو لوگ ٹیکس ادا  کر کے بیرون ملک جاتے ہیں انکےلئے آسانیاں پیدا کی جائیں۔ 40سالوں سے معشیت دستاویزی نہیں ہے، اب معیشیت کو دستاویزی بنارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ انکم ٹیکس فائلر کی تعداد 25لاکھ  سے تجاوز کرگئی ہے۔انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کے مرحلے کو مزید آسان کررہے ہیں۔

Advertisement

ٹیکس گوشوارے کی مانٹیرنگ کیلئے سافٹ وئیر لانچ کردیاہے۔ جو ٹیکس دہندگان پر عائد سیلز ٹیکس اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا تعین کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version