Advertisement

یوم آزادی پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی، ملک بھرمیں تیاریاں عروج پر

Kashmir rallies

یوم آزادی کو  کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پرمنانے کی تیاریاں عروج پر ہیں ، اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی قائدین کااجلاس جاری ہے ، جس مین عامر کیانی،بابراعوان،افتخاردرانی،علی امین گنڈاپور،سینئرقیادت شریک ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر 14اگست پر اسلام آباد میں کشمیریوں کیلئے ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں کیا جا رہا ہے، ریلی میں پاکستان کے ساتھ ساتھ کشمیری پرچم بھی لہرائے جائیں گے۔ 

پی ٹی آئی قائدین کے اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ چودہ اگست کوریلی صدرراولپنڈی سے اسلام آباد کے ڈی چوک تک نکالی جائےگی، ریلی میں وفاقی وزرا سمیت اہم سیاسی شخصیات شرکت کریں گی‌۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائےامورکشمیرعلی امین گنڈا پور ریلی کی قیادت کریں گے جبکہ ریلی میں پاکستان کےساتھ ساتھ کشمیری پرچم بھی لہرائے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کے تمام براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا پاکستانی کوہ پیما
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونا دہشت گردی بڑھنے کا سبب ہے، ترجمان پاک فوج
محسن پاکستان: عبدالقدیر خان کو بچھڑے 4 برس بیت گئے
ذہنی صحت انسانی وقار، اُمید اور ترقی کی بنیاد ہے، صدرِ مملکت
سعودی سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کرتے ہیں، حکومت برآمدات بڑھانے کیلئے پرعزم ہے، وزیر خزانہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version