Advertisement

کراچی میں بارش کی صورتحال،وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اہم اجلاس

Murad Ali Shah

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی میں تجاوزات اور بارش کی صورتحال پر اجلاس ہوا۔

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ایک با ر پھر متوقع بارشوں کے پیش نظر وزیر اعلیٰ سندھ نے تمام اداروں کو تیاری کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔

 وزیر اعلیٰ نے متوقع بارشوں کے پیش نظر ہدایت کی کہ تمام ادارے، کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز بارش کی تیاری کر لیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ زیادہ جذبے اور محنت کی ضرورت ہے، آج حیدر آباد کا دورہ کروں گا، انتظامیہ کو ضروری ہدایات دوں گا۔ حیدر آباد، ٹھٹھہ اور بدین میں بلدیاتی اداروں اور ڈپٹی کمشنرز کو متحرک کریں۔

اجلاس میں وزیر بلدیات ناصر شاہ، مشیر مرتضیٰ وہاب، قائم مقام چیف سیکریٹری محمد وسیم، چیئرپرسن پی اینڈ ڈی ناہید شاہ، ایڈووکیٹ جنرل، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، کمشنر کراچی افتخار شہلوانی، سیکریٹری بلدیات خالد حیدر شاہ، سیکریٹری ٹرانسپورٹ عباس ڈیتھو اور دیگر شریک ہوئے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر بلدیات ناصر شاہ کو ہدایت دی کہ واٹر بورڈ، کے ایم سی، ڈی ایم سیز، کمشنر کراچی اور تمام ڈپٹی کمشنرز کو آنے والی بارشوں کی پیش نظر بھرپور تیاری کر لیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حالیہ بارشوں میں تمام متعلقہ ادارے سڑکوں پر کام کرتے نظر آئیں، یا اچھی منصوبہ بندی کی جائے، اب اس سے بھی زیادہ جذبے اور محنت کی ضرورت ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ میں آج حیدرآباد کا دورہ کرونگا، وہاں کی انتظامیہ کو ضروری ہدایت دونگا، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں بلدیاتی اداروں اور ڈپٹی کمشنرز کو متحرک کریں، حیدرآباد کیلئے واسا، ایچ ڈی اے اور ایچ ایم سی کو بیحد محنت کرنی ہوگی۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں جمعے کی رات سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جس سے ہفتے اور اتوار کو اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ’ویدر وارننگ‘ میں کہا گیا ہے کہ شمالی خلیج بنگال میں مون سون کا کم دب پیدا ہوا ہے، مون سون سسٹم 9 اگست کی صبح بھارتی گجرات پہنچ جائے گا۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ 9 سے 12 اگست تک کراچی، حیدر آباد، بدین، ٹھٹھہ، میرپور خاص، حیدر آباد اور شہید بینظیر آباد میں تیز بارش کا امکان ہے۔ کراچی اور حیدر آباد میں ہفتے اور اتوار کو اربن فلڈنگ کاخدشہ ہے، متعلقہ حکام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا گیا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’پاکستان زندہ باد رہے گا‘‘ شہدا کے ذکر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا لہجہ گلوگیر مگر پیغام واضح
وزیر اعظم کے دورہ ملائیشیا کے دوران کئی اہم معاہدوں پر بات چیت ہوئی، ترجمان دفتر خارجہ
قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو چھوڑا نہیں جائے گا، طلال چوہدری
دنیا کے تمام براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا پاکستانی کوہ پیما
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونا دہشت گردی بڑھنے کا سبب ہے، ترجمان پاک فوج
Advertisement
Next Article
Exit mobile version