محکمہ صحت سندھ پلاسٹک کی تھیلیوں کے خلاف مہم میں سب سے آگے

کراچی کے اسپتالوں میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطا بق ڈی جی ہیلتھ نےتمام سرکاری اسپتالوں کےایم ایس کومراسلہ جاری کیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ اسپتالوں میں پلاسٹک کی تھیلیوں کااستعمال نہ کیاجائے۔
پلاسٹک کی تھیلیو ں پرپابندی وزیر اعلی سندھ کے احکامات پرلگائی گئی ہے ، اس کے علاوہ جناح اسپتال کی انتظامیہ نے آفس آرڈربھی جاری کر دیا ہے۔
اس سلسلے میں ڈی جی ہیلتھ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات پرسختی سےعمل کیاجائےگا، متبادل کے طور پر کاغذ یا کپڑے کے تھیلے استعمال کیے جائیں۔
وا ضح رہے کہ محکمہ ماحولیات سندھ نے پلاسٹک تھیلیوں کی پابندی پر عملدرآمد کرانے کا اعلان کردیا تھا، جس کے مطابق پابندی کا اطلاق رواں سال یکم اکتوبر سے ہوگا جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے 14 اگست کے بعد اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز پر پابندی ہے، پلاسٹک بیگز استعمال کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News