Advertisement

بڑی جماعتوں کے رہنماوؤں کی عید جیل یا پھر نیب کی حراست میں

party Leadership in Jail on Eid

تبدیلی سرکار کے دور حکومت میں پہلی دفعہ بڑی جماعتوں کے رہنما اس سال بڑی عید کی خوشیاں جیلوں میں یا پھر نیب کی حراست میں منائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جیل میں عید مانے والے سیاست دانوں میں سے زیادہ کا تعلق مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سے ہے جن کی اہم اور صف اول کی قیادت کیسز بھگت رہی ہے۔

مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف عید الاضحی لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں منائیں گے جبکہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی بیٹی مریم نواز یہ عید نیب کی حراست میں منائیں گی۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں حمزہ شہباز شریف، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سا بقہ دور حکومت میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل عید نیب کی حراست میں جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق اور مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے حافظ نعمان عید جیل میں منائیں گے۔

دوسری جانب سابق صدر پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور اس سال کی بڑی عید نیب کی حراست میں منائیں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف  جو کے وفاق اور خیبر پختونخواہ میں  بر سراقتدار ہے  لیکن پھر بھی حکومت کی جانب سے اپنے پارٹی رہنماوؤں کو بھی اس سال بڑی عید پر ریلیف نہیں مل سکا ہے۔

ایسا پہلی بار ہو رہا ہے کہ بڑی عید کے موقعے پرملک کی تمام بڑی پارٹیوں کے لیڈران زیر حراست ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version