Advertisement

بلاول بھٹو کی تقریر پر تحریک انصاف کا ردعمل

Firdous- Muraad saeed on bilawal speech

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بلاوال کی تقریر پر ٹویٹ کیا۔

فردوس عاشق اعوان کا ٹوئیٹ میں کہنا تھا کہ بلاول صاحب! کٹھ پتلی وزراءاعظم کو آپ کے ابو ریموٹ کے ذریعے کنٹرول کیا کرتے تھے اور کہا کہ نئے پاکستان میں سب پر قانون کا یکساں اطلاق ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنی کرپشن بچانے کیلئے کشمیر کاز کا سہارا نہ لیں، غیرت مند اور عظیم کشمیری حق خود ارادیت کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں، یہ دو خاندان اپنی کرپشن بچانے کے لیے قومی کاز کو تو بخش دیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا نیب کو برا کہنے والے بتائیں نیب چیئرمین کا تقررکس نے کیا تھا؟مسئلہ نیب اور قانون کا نہیں کرتوتوں کا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریروں سے قوم جھانسے میں آئے گی نہ ہی احتساب سے جان چھوٹ پائے گی جبکہ یہ بات آپکو سمجھنے ہوگی لوٹ مار پر سزا ہوتی ہے اور زیادہ لوٹ مار پر زیادہ سزا ہوتی ہے۔

Advertisement

انکا کہنا تھا کہ حادثاتی چیئرمین اپنے والد کی لوٹ مار کا جواب دینے کی بجائے اوٹ پٹانگ تقریریں کررہے ہیں، حادثاتی چیئرمین کو علم ہونا چاہئیے کہ نئے پاکستان میں کرپشن اور لوٹ مار ناقابل معافی جرم ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے سکردومیں جلسےسے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت نے اپنےایک سال دورحکومت میں خارجہ پالیسی اورمعیشت کو تباہ کردیاہے۔

پی ٹی آئی کے نائب صدر عمر سرفراز چیمہ نے بیان میں کہا کہ  بے نظیربھٹو کی موت پر کب تک سیاست کی جائے گی، بلاول کبھی اپنے والد سے تو پوچھیں کہ اتنی دولت کہاں سے آئی  ہے کیونکہ عدالت میں جب بھی پوچھا گیا تو  جواب میں باپ بیٹا  صرف نعرے لگاتے رہے ہیں   جبکہ عمر چیمہ کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام پیپلزپارٹی کو رد کر چکے ہیں ان کی واحد امید اب وزیراعظم عمران خان ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version