Advertisement

مودی کی حکومت اور فوج مظالم میں ہٹلر سے بھی آگے جا چکی ہے، گورنر پنجاب

گورنر

گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کی حکومت اور اس کی فوج مظالم میں ہٹلر سے بھی آگے جا چکی ہے۔ 

لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ مقبوضہ وادی کے مظلوموں کی چیخیں اب دنیا میں پہنچ گئی ہیں، دنیا بھرکے حکمرانوں سے اپیل ہے مودی کو جواب دیا جائے۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ خدا کے لیے انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر آواز اٹھائیں، کشمیر میں جو ظلم و بربریت ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔

واضح رہے کہ پانچ اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کردیا تھا۔ 

مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 13 ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

Advertisement

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر بھی مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ رہا جس کے باعث مسلمان عید کی نماز اور سنت ابراہیمی علیہ اسلام ادا کرنے سے محروم رہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک
سینیٹ اجلاس کل طلب؛ 18 نکاتی ایجنڈا جاری
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version