مخالفین صوبے میں کچرا سیاست کر رہے ہیں ، وزیر اعلی ٰسندھ

وزیر اعلی ٰسندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ مخالفین صوبے میں کچرا سیاست کر رہے ہیں لیکن حکومت اپنا کام کرنا اچھی طرح جانتی ہے،پیپلز پارٹی کے تمام رہنما متحد ہیں اور پارٹی کے وفادار ہیں۔
حیدرآباد میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ آئی جی موٹر وے پولیس اے ڈی خواجہ کے گھر پہنچے اور والدہ کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت کیا، اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ جس طرح حیدرآباد میں کچرا اٹھانا میونسپل کارپوریشن کا کام ہے اسی طرح کراچی میں بھی کچرا اٹھانا کے ایم سی کی ذمہ داری ہے۔
سندھ میں پیپلز پارٹی کے فارورڈ بلاک سے متعلق سوال کے جواب میں وزیر اعلی ٰسندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے تمام ممبران متحد ہیں اور پارٹی کے وفادار ہیں ،جی ڈی اے اپنے ممبران کو بچانے کی فکر کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

