خورشید شاہ کا 2 روزہ راہدری ریمانڈ منظور

احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں خورشید شاہ کا 2 روزہ راہدری ریمانڈ منظور کرلیا۔
واضح رہے نیب نے پی پی پی کے رہنما خورشید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گزشتہ دن گرفتار کیا تھا۔
بدھ کی شام نیب سکھر اور نیب راولپنڈی کی مشترکہ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئےخورشید شاہ کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ بنی گالا سے گرفتار کیا۔
گرفتار ی کے خلاف سکھر، روہڑی، پنوعاقل سمیت گر دو نواح کے علاقوں میں جیالے سڑکوں پر نکل آئے، احتجاجی ریلیاں نکال کر مظاہرے کئے اور ٹائر نذر آتش کرکے نعرے بھی لگائے گئے۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے ان کی گر فتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خورشید شاہ کی گرفتاری کا اقدام درست نہیں اس سے قومی یکجہتی کونقصان پہنچایا گیا ۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گرفتار ی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا خورشید شاہ کہیں باہر جارہے تھے جو انھیں گرفتارکرلیا گیا وہ نیب سے مکمل تعاون کررہے تھے ۔
آصف علی زرداری کی بڑی صا حبزادی بختاور بھٹو نے اپنے بیان میں گرفتاری کو فاشزم قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیب نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیاہے۔
نیب سکھر نے خورشید شاہ کے خلاف 7 اگست سے تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا،خورشید شاہ کوبدھ کونیب سکھر نے خط لکھ کر طلب بھی کررکھا تھا تاہم انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے باعث پیش ہونے سے معذرت کی تھی۔
ذرائع کے مطابق نیب سکھر کے پاس خورشید شاہ کےو ارنٹ گرفتاری موجود تھےاور نیب پیشی پر انہیں گرفتارکیا جانا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News