وزارت خارجہ میں تبدیلی،ملیحہ لودھی کو تبدیل کر دیا گیا

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی کابینہ میں تبدیلی کے فیصلے کے بعد وزارت خارجہ میں بھی تبدیلی کافیصلہ کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اہم سفارتی عہدوں پر نئی تقرریوں کی منظوری دے دی ہے۔ یو این میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔
تفصیلاے کے مطابق ملیحہ لودھی کی جگہ منیر اکرم کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل مندوب مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری محمد اعجاز کو ہنگری میں سفیر مقرر کیا گیا ہے۔
پیانگیانگ میں پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الاموسجاد حیدر کو کویت میں پاکستان کا سفیر مقرر کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی یو این خلیل احمد ہاشمی جنیوا میں پاکستان کے مستقل مندوب مقررکیا گیا ہے جبکہ کونسلر جنرل ٹورنٹو عمران احمد صدیقی کو ڈھاکا میں ہائی کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔
نیامی، نجر میں پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور احسن کے- کے وگن کو مسقط اومان میں پاکستانی سفیر تعینات کر دیا گیا۔جبکہ میجر جنرل ریٹائرڈ محمد سعد خٹک کو سری لنکا میں پاکستان کا ہائی کمشنر تعینات کر دیا گیاہے۔
زرائع کے مطابق عبد الحمید پاکستانی سفارت خانے ٹورینٹو میں قونصل جنرل تعینات کئے گئے ہیں جبکہ ابرار ہاشمی کو ہوسٹن میں قونصل جنرل تعینات کر دیا گیاہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

