Advertisement

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے، فردوس عاشق

مہنگائی میں کمی

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی کوششوں سے کشمیریوں کو اسلامی دنیا کی بھرپورتائید ملی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔

Advertisement

فردوس عاشق نے کہا ہے کہ حالیہ دورے سے برادرممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد سے مقبوضہ کشمیر پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ برادر اسلامی ملک، او آئی سی کو اعتماد میں لینا کشمیریوں کی آوازمضبوط کرنا ہے، وزیراعظم کی کوششوں سے کشمیریوں کو اسلامی دنیا کی بھرپورتائید ملی،وزیراعظم کا دورہ مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ کے لیے ایک اور سنگ میل ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے تاریخی تعلقات میں مزید قربت آئی، پاکستان کےعوام سعودی قیادت سے والہانہ محبت،عقیدت رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے، وزیراعظم دورے کے دوران سعودی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ 

عمران خان سعودی قیادت سے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر بات چیت کریں گے جبکہ وزیراعظم بھارت کے غیر قانونی اقدام پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے مسلسل رابطے میں بھی ہیں۔

Advertisement

عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ دورے کے بعد  وہیں سے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ جائیں گے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی عمران خان کے ہمراہ دورے پر مو جود ہوں گے۔

یاد رہے کہ عمران خان نے رواں ماہ میں اب تک دو بار سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انھیں کشمیر کی صورتحال سے آگا ہ کیا۔

یہی نہیں بلکہ گزشتہ روز بھی وزیراعظم نے سعودی آئل کی تنصیبات پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان مشکل وقت میں اپنے مسلم ملک بھائی کے ساتھ کھڑا ہے۔

ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب کے امن اورعالمی معیشت کونشانہ بنانے کی ہرکوشش سے مقابلہ کیا جائے گا۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے 3 ستمبر کو بھی محمدبن سلمان سے ٹیلی فون پر بات کی اور کشمیر کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version