صلاح الدین کے بعد عامر مسیح نے بھی تشدد سے دم توڑا، تصدیق ہوگئی

صلاح الدین کے بعد پنجاب پولیس کے تشدد سے عامر مسیح بھی دم توڑ گیا۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تصدیق ہوگئی۔
عامر مسیح کی جاری کردہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ مقتول کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات پائے گئے ہیں جو ہاتھوں، پاؤں اور کمر پہ انتہائی نمایاں ہیں۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ نے تصدیق کی ہے کہ عامر مسیح کی پسلیاں ٹوٹی ہوئی تھیں جب کہ اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے لیے کند آلے کا استعمال کیا گیا تھا۔
عامر مسیح کو تفتیش کے دوران حالت بگڑنے پر جب اسپتال لے جایا گیا تو اس کی حالت انتہائی خراب تھی اور وہ اپنے پاؤں پہ کھڑے ہونے کے قابل نہیں تھا۔ اس کی تصدیق اسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سے بھی ہوئی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیجز میں واضح طور پر دکھائی دے رہا ہے کہ دو پولیس اہلکار عامر مسیح کو موٹر سائیکل پہ بٹھا کر اسپتال لائے اور جب اسے اتارا گیا تو وہ زمین پہ گرگیا کیونکہ کھڑے ہونے کے قابل نہیں تھا۔
پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے عامر کو زمین پہ گرنے کے بعد اسے اٹھانے کے لیے سہارا دینے کے بجائے ٹھڈے مارے اور ساتھ ہی تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
عامر مسیح کو گھسیٹ کر زبردستی اسپتال میں لے جانے کی کوشش کی گئی اور اس دوران بھی اس پر تشدد جاری رہا جو سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دکھائی دے رہا ہے۔
عامر مسیح تین ستمبر کو انتقال کرگیا تھا۔ اس کے لواحقین نے موت کا ذمہ دار پولیس کو قرار دیتے ہوئے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔
آئی جی پنجاب نے اس قتل کا نوٹس لیا تھا جس کے بعد ایس پی انوسٹی گیشن کو عہدے سے ہٹا کر تنفیشی افسر ذیشان سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ پنجاب پولیس کی حراست کے دوران چند روز قبل صلاح الدین کی بھی موت ہوئی تھی جس پر اے ٹی ایم سے چوری کرنے کا الزام تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News