Advertisement

حکمران مریضوں کی اطلاع دینے کے بجائے نااہلی پر استعفی دیں، مریم اورنگزیب

سونامی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب ، وزیر اور مشیر ڈینگی کے مریضوں کی اطلاع دینے کے بجائے نااہلی اور نالائقی پر استعفی دیں۔ 

تفصیلات کے مطا بق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ڈینگی مریضوں کی اطلاع دینے کے بجائے مستعفی ہوں، پہلی حکومت ہے جو اپنی نااہلی کا خود چرچا کر رہی ہے، وزیراعلی عثمان بزدار ‎افسران کو معطل کر کے مجرمانہ غفلت چھپا رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہنا ہے کہ ساری دنیا کو پتہ ہے کہ ملک میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار ہوچکی ہے، حکومت کو اب اطلاع ہوئی، شکر ہے کہ آج اعداد و شمار تو تسلیم کئے گئے، ورنہ نالائق حکومت مسلسل انکار کررہی تھی، عوام کی طرح ڈینگی کے مریضوں کا بھی کوئی پرسان حال نہیں،نالائق اور بے حس حکوت نے شہباز شریف کے حسد میں اُن کے ڈینگی سے بچنے کا پروگرام بھی بند کر دیا، نالائق حکومت کے پاس نہ معاشی ، نہ کاروباری اور نہ ہی ڈینگی کی روک تھام کا پلان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ‎وزیراعلیٰ، وفاقی وصوبائی وزرا ہسپتالوں میں دفاتر کھولیں، ڈینگی سے متعلق پورے ملک میں ایمرجنسی نافذ کی جائے، شہبازشریف دور کی بنائی گئی ہیلپ لائن چو بیس گھنٹے کھولی جائے، ‎سرکاری خرچ پر بیانات سے ڈینگی کا خاتمہ نہیں ہو گا۔

واضح ہے کہ ملک میں ڈینگی سےمتاثرہ مریضوں کی تعدادمیں خطرناک حدتک اضافہ ہوا اور تعداد 13 ہزار تک پہنچ گئی، جبکہ حال ہی میں متاثرہ ہونے والے 18 افراد دورانِ علاج جاں بحق ہوئے۔

Advertisement

تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ملک بھرسے24گھنٹوں کےدوران ڈینگی کے497کیسزرپورٹ ہوئے جبکہ خیبرپختونخواہ میں سب سے زیادہ 169 مریض متاثر ہوئے۔

خیبرپختونخواہ میں ڈینگی کےمریضوں کی تعداد1814ہوگئی جبکہ پنجاب میں2410 افرادکو ڈینگی وائرس نےمتاثرکیا، اسی طرح اسلام آباد میں ڈینگی سےمتاثرہ مریضوں کی تعداد1505ہوئی، سندھ میں24گھنٹوں کےدوران67مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں آج ملاقات، فیلڈ مارشل کی شرکت بھی متوقع
وزیراعظم سے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
شہرقائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
امریکی بحری جہاز دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری، 16 نشستیں جیت لیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version