Advertisement

وزیراعظم ’مشن کشمیر‘میں کامیاب ہوئےہیں،فردوس عاشق اعوان

firdous ashiq awan

معاون خصوصی برائےاطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کاکہناہےکہ وزیراعظم عمران خان کی تقریر کو دنیا بھر میں ملنے والی پذیرائی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ “مشن کشمیر” میں کامیاب ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپربیان دیتے ہوئے معاون خصوصی کاکہناتھاکہ وزیراعظم نےمظلوم کشمیریوں کا مقدمہ پوری قوت کے ساتھ دنیا کے سب سے بڑے فورم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی پررکھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب عالمی ضمیر کا امتحان ہے کہ وہ تاریخ کے کس رخ کھڑا ہوتا ہے۔مہذب دنیا مظلوموں کا ساتھ دیتی ہے یا کاروبار کو انسانیت پر فوقیت دیتی ہے۔

واضح رہےکہ وزیر اعظم عمران خان نےاقوام متحدہ کے 74ویں جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں مقبوضہ کشمیر کےحوالے سے بات کرتے ہوئےکہاکہ بھارتی ظلم وتشددسےانتہا پسندی میں اضافہ ہورہاہے اوروہ الزام پاکستان پر لگارہا ہے، وہ مستقبل میں بھی ایسا ہی کرے گا۔

عمران خان نے یہ بھی کہاکہ جس طرح آج کشمیری مسلمان محصور ہیں،اس طرح 8 لاکھ یہودی قید ہوتے تو اقوام عالم یوں ہی خاموش ہوتا؟ کیا مسلمان دیگر اقوام سے کمتر ہیں؟

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے سلامتی کونسل کی 11 قراردادوں کی نفی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی اور اضافی نفری بھیجی، بھارت نے 80 لاکھ کشمیریوں کو کرفیو لگاکر محصور کررکھا ہے۔

وزیر اعظم نےاپنے خطاب میں کہا کہ یہاں آنے کا اہم مقصد مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بتانا ہے کہ وہاں کیا ہو رہا ہےکیونکہ 2001  کے بعد پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شمولیت اختیار کی اور میں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے شامل ہونےکی مخالفت کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version