لیاقت قائم خانی دوروزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

احتساب عدالت راولپنڈی نے میئر کراچی کے مشیرلیاقت قائم خانی کو دوروزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی احتساب عدالت میں آج تعطیل کے باعث ڈپٹی ڈائریکٹر نیب اصغر علی نے ملزم لیاقت قائم خانی کو راولپنڈی کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا،جہاں نیب پروسیکیوٹرکی جانب سے کراچی میونسپل کارپوریشن کے سابق ڈی جی پارکس کے دوروزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی،،ملزم پر اربوں روپے کے غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام ہے۔
احتساب عدالت کے جج پرویز اسماعیل جوئیہ نے ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرتے ہوئے نیب حکام کو ہدایت کی ہے کہ ملزم لیاقت قائم خانی کو تئیس ستمبر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے، اس موقع پر جج پرویز اسماعیل جوئیہ نے پرچہ ریمانڈ کے پرچے پر تحریری آرڈر جاری کیا۔
نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ نیب راولپنڈی نے انیس ستمبر کو لیاقت قائم خانی کی کراچی میں واقع رہائش گاہ پرچھاپہ ماراتھا اور کروڑوں روپے مالیت کی آٹھ لگژری گاڑیاں، ایک سواکہترتولے سونا، پرائزبانڈز، جدید اسلحہ ، کراچی اورلاہورکے بنگلوں کی دستاویزات قبضے میں لی تھیں۔
پیشی کے بعد ملزم لیاقت قائم خانی کو سخت سیکیورٹی میں اسلام آباد میں واقع نیب راولپنڈی آفس واپس لے جایا گیا جبکہ ملزم کو گزشتہ روز کراچی سے اسلام آباد منتقل کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار سابق ڈی جی پارکس پر مزید تین ریفرنسز درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لیاقت قائم خانی نے بیس سال میں ایسے 71 پارکس بنائے، جو صرف کاغذات میں موجود ہیں، ملزم نے پارکس میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے ناموں پر ایک ارب روپے ہڑپ کیے۔
نیب ذرائع کے مطابق لیاقت قائم خانی کے گھرمیں ایک لاکر سے سونے کےمزید زیورات برآمد ہوئے ہیں، گھرسےغیر ملکی کرنسی بھی ملی ہے۔
یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ محکمے کے کئی ملازم لیاقت قائم خانی کے گھر پر کام کر رہے تھے، جب کہ سات ملازمین دیگر افسران کے گھر تعینات کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News