Advertisement

پاک بحریہ کے پی این ایس عالمگیر کا عمان کی بندرگاہ کا دورہ

PNS Alamgir

پاک بحریہ کےجہاز پی این ایس عالمگیرنےعمان کی بندرگاہ صلالہ کا دورہ کیاہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق صلالہ بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ کمانڈنگ آفیسر پی این ایس عالمگیر نے سدرن نیول کمانڈر اور ڈپٹی کمانڈر 11 انفنٹری بریگیڈ سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دونوں ممالک کے مابین بحری اشتراک پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان کےمطابق پی این ایس عالمگیر بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے ضمن میں تعینات ہے۔

دورے کے آخری مرحلے میں پی این ایس عالمگیر اور عمانی بحریہ کے جہاز کے درمیان باہمی مشقوں کا انعقاد بھی کیا گیا- دورے کے اختتام پر پی این ایس عالمگیر نے بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کا دوبارہ آغاز کردیا۔

ترجمان پاک بحریہ کاکہناہے کہ پاک بحریہ کے جہاز کا یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین مضبوط دوستانہ تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریاستی دہشتگردی میں ملوث بھارت کا افغان طالبان کے ساتھ گٹھ جوڑ بے نقاب
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
Advertisement
Next Article
Exit mobile version