Advertisement

خدارا اپوزیشن کالی پٹیاں کشمیری بھائیوں کے لیے بھی پہن کر آئے،مراد سعید

Muraad Saeed

مراد سعید نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں جب داخل ہوا تو اپوزیشن نے کالی پٹیاں باندھ رکھی تھی، مجھے لگا اپوزیشن والے دیر سے ہی سہی کشمیر پر آواز اٹھا رہے ہیں، بعد میں اندازہ ہوا اپوزیشن والے تو اپنا رونا رو رہے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ قانون موجود ہے، نیب آزاد ادارہ ہے، کرپشن پر کسی سے سوال ہوتا ہے تو جواب دینا چاہیئے۔ خدارا اپوزیشن کالی پٹیاں کشمیری بھائیوں کے لیے بھی پہن کر آئے۔ 

مراد سعید نے کہا ہے کہ پکوڑے اور فالودے والے سامنے آ رہے ہیں، ن لیگ نے آصف زرداری کو گھسیٹنے کی باتیں کی تھیں، یہی لوگ تھے جو خورشیدشاہ کو میٹر ریڈر کا طعنہ دیتے تھے۔

مراد سعید کا کہنا تھا اس وقت پورا کشمیر اس ایوان کی طرف دیکھ رہا ہے، آج بھارت کا ہندوتوا نظریہ بے نقاب کر دیا، پاکستان کا بیانہ پوری دنیا میں پہنچ رہا ہے، آج دنیا کا میڈیا پاکستان کی آواز پہنچا رہا ہے، کشمیری جب دیکھتے ہیں کہ آپ ایوان میں اپنا رونا رو رہے تو انہیں دکھ ہوتا ہے۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ افغان سرحد پر 5 جوان شہید ہوتے ہیں، کیا کسی سے ان کا نام سنا۔ دنیا میں پہلی بار پاکستان کا مثبت بیانیہ دنیا میں پھیل رہا ہے، سلامتی کونسل میں 53 سال بعد کشمیر پر بات ہو رہی ہے، 46 دن ہوگئے کشمیریوں کے پاس کھانا ہے نہ مواصلات کا نظام، مقبوضہ کشمیر کے عوام پاکستان اور ایوان کی طرف دیکھتے ہیں۔

Advertisement

مراد سعید نے مزید کہا کہ میٹر ریڈر بھی انسان ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا تھا زرداری اور ایان علی کو ایک اکاؤنٹ سے پیسے جاتے تھے، جمہوریت کے نام پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی دونوں ایک ہوئے ہیں، خدارا اپوزیشن کالی پٹیاں کشمیری بھائیوں کے لیے بھی پہن کر آئے۔

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version