Advertisement

ملک بھر میں 9محرم کے جلوس و مجالس

Karachi 9 Muharram Juloos

ملک بھر میں شہدا کربلا کی یاد میں نو محرم الحرام کے جلوس نکالے جارہے ہیں۔

کراچی میں مرکزی جلوس نشترپارک سے دوپہر 12 بجے برآمد ہوا جو پیپلز چورنگی، صدر دواخانہ، پریڈی اسٹریٹ، بولٹن مارکیٹ اور کھارادر سے ہوتا ہوا حسینیاں ایرانیاں امام بارگاہ کھارادرپر ختم ہوگا۔

پشاور میں شبیہہ ذوالجناح کاجلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال سے 10 بجے برآمد ہوا جو  صدر روڈ، فخرعالم روڈ،کالی باڑی اور چوک فوارہ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ہال پرختم ہوگا۔

اسلام آباد میں نو محرم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ اثنائے عشری برآمد ہوا جبکہ لاہور میں مرکزی جلوس پانڈو اسٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہوا اور روایتی راستوں سے ہوتا ہوا خیمہ سادات امام بارگاہ پر اختتام پزیرہوگا۔

راول پنڈی کی امام بارگاہ یادگار حسین ،کمرشل مارکیٹ سے علم کا جلوس برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس امام بارگاہ یادگار حسین پر اختتام پذیر ہوگا۔

Advertisement

 محرم الحرام کے جلوس و مجالس کے سلسلے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

کراچی سمیت کئی شہروں  جلوس کی گزرگاہوں میں موبائل فون سروس معطل ہےجبکہ  یوم عاشور کو بھی موبائل فون سروس معطل رکھی جائے گی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی سمیت کسی بھی علاقے میں موبائل فون سروسز بند یا کھولنے کا اختیار کمشنر اور ڈی آئی جیز کو دے دیا، کراچی، حیدرآباد، سکھر، نواب شاہ، میرپور خاص اور لاڑکانہ ڈویژن کے افسران کو اختیار تفویض کر دیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت کی نماز جنازہ چکلالہ میں ادا
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version