Advertisement

شنیرا اکرم کا کراچی کے ساحل کی صفائی کرنے والےاہلکاروں کو خراج تحسین

Shaniera Akram-sea view

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق ما یہ ناز کھلا ڑی وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم  نے کراچی کے ساحل کی صفائی کرنے والے حکومتی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Advertisement

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شنیرا اکرم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہیں ہمارے ہیرو ، جو نہایت فخر سے یونیفارم پہن کر ’غلاظت کے جن‘ سے روزانہ ڈٹ کر جنگ کرتے ہیں، اُس غلاظت کے جن سے جو اس شہر کو کھارہا ہے، تاکہ ساحل پر کھیلنے والے ہمارے بچے محفوظ رہ سکیں، یہ ایک اچھی لڑائی لڑ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے چند روز قبل ہی ٹوئٹر پراپنے ایک پیغام میں ساحل سمندر پرپڑی ہوئی استعمال شدہ سرنجوں کی  ویڈیوز اور تصاویر ٹوئٹ کرتے ہوئے کراچی کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا تھا کہ کلفٹن کے ساحل کو عوام کے لیے بند کر دیا جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ سی ویو اس وقت انتہائی خطرناک ہوگیا ہے، سی ویو کراچی پر کئی کلومیٹر تک استعمال شدہ سرنج اور اسپتال کا فضلہ بکھرا پڑا ہے۔

انھوں نے مزید کہا تھا کہ وہ 4 سال سے سی ویو پر مارننگ واک کر رہی ہیں لیکن اسپتال کا نا کارہ فضلہ دیکھ کر آج خوف زدہ ہو گئیں ہیں۔

شنیرا اکرم کے ٹوئٹ کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے حکم پر ڈپٹی کمشنر ساوتھ کراچی سید صلاح الدین احمد نے پولیس افسران کے ہمراہ کلفٹن ساحل سمندر کا دورہ کیا تھا اور فوری طور پر صفائی کا بھی حکم دے کر اس پر عمل در آمد کر نے کی ہدایا ت کی تھی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version