وزیراعظم عمران خان کاسعودی عرب کادورہ کرنےکافیصلہ

وزیراعظم عمران خان کی جانب سےسعودی عرب کادورہ کرنےکافیصلہ کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومتی ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم عمران خان رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ وزیراعطم کے دورے سے متعلق حتمی فیصلے کا اعلان جلد کیاجائے گا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی امریکہ سے واپسی پرسعودی عرب کے دورےپرمشاورت ہوئی ہے تاہم وہ امریکہ روانگی سے قبل بھی سعودی عرب کا دورہ کرسکتےہیں۔
وزیراعظم دورے کےدوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان سےملاقات کریں گےاوراپنی فیملی کے ہمراہ عمراہ بھی ادا کریں گے۔
خیال کیاجارہاہے کہ وزیراعظم کا دورہ خطے کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر انتہائی اہم ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

