Advertisement

وزیر اعظم عمران خان امریکا پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کادورہ کرنے کے بعد 7روزہ دورے کیلئے امریکا پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان دورہ امریکا کے دوران 23 ستمبر کو امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے جس میں مسئلہ کشمیرسمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم کی امریکی صدر سے دو ملاقاتیں متوقع ہیں جبکہ 23 ستمبر کو ہی ان کی ترک صدر طیب اردگان سےبھی ملاقات ہوگی۔اس کے علاوہ وزیراعظم نیویارک میں کشمیری رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیراعطم دورہ امریکا کے دوران 27ستمبرکو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جس میں وہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں جاری انسانی حقوق کی پامالی اور مودی سرکار کی ہٹ دھرمی دنیا کے سامنےلے کرآئیں گے۔

اس دوران سائیڈ لائن پر پاکستان، ترکی اور ملائیشیا کا سہ فریقی اجلاس بھی ہوگا ۔وزیراعظم سائیڈ لائنز پر بیشتر سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے جس میں ان کی ترک صدررجب طیب اردگان سے ملاقات طے پاچکی ہے۔

Advertisement

وزیراعظم ملائیشیا اور بیلجئم کے ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے۔اس کے علاوہ وزیراعظم ورلڈ بینک کے صدر اور بل گیٹس سے بھی ملیں گے۔

وزیرااعظم اقوام متحدہ میں ماحولیاتی تحفظ اور غربت میں کمی سے متعلق سیمینار اور نفرت انگیز تقاریر کے خاتمے سے متعلق مباحثے سے بھی خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزوزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے دو روزہ دورے میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان سمیت دیگر سعودی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی تھیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version