Advertisement

پاکستانی سیاحتی مقامات صاف کرنے کا عزم رکھنے والابا ہمت شہری

saif ul Allah 1

با ہمت پاکستانی سیف ﷲ کشمیری نے اکیلے ہی پاکستان کے سیا حتی مقامات کو صاف کرنے کی مہم شروع کی ہے۔

تفصیلات کے مطا بق یہ 42 سالہ سیف اللہ کشمیری اپنی موٹر سائیکل پر ہر شہر میں مشہور سیاحتی مقامات کا رخ کرتے ہیں اور وہاں موجود کوڑاکرکٹ کو اٹھا کر صاف کرتے نظر آتے ہیں۔

Advertisement

خنجراب سے گوادر تک پاکستان کو صاف کرنے کا عزم رکھنے والے سیف اللہ کا اپنے اس صفائی مپم کے با رے میں کہنا ہے کہ 2 سال قبل انہوں نے اس مہم کا آغاز کیاتھا اور آزاد کشمیر کےسیاحتی مقام چھم واٹر فال سے کوڑا کرکٹ صاف کرکے شروعات کی تھی۔

سو شل میڈیا پرایک ویڈیو پیغام  میں سیف اللہ کشمیری نے بتایا کہ انھوں نےخنجراب پاس، دیوسائی نیشنل پارک کے علاوہ بابوسر ٹاپ کی بھی صفائی کی اور اس کے ساتھ ساتھ رتی گلی، پیر چناسی، بنجوسہ جھیل، گنگا چوٹی ،پاک افغان بارڈر تورخم اور باب خیبر کی بھی صفائی کر چکے ہیں۔

Advertisement

اُن کا اپنی اس صفائی مہم کے با رے میں مزید کہنا ہے کہ جب میں پہاڑوں سے اتر کر میدان میں آیا تو ضلع گجرات کے گاؤں لادیاں سے صفائی مہم کا آغاز کیا۔ وہ گجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، مرید کے اور لاہور کی صفائی میں بھی اپنا حصہ ڈال چکے ہیں،مستقبل کے ارادوں کے با رے میں بتا تے ہوئے سیف اللہ نے بتا یا کہ اب وہ اسلام آباد، کراچی، گوادر، کوئٹہ کی صفائی کے علاوہ درخت لگانے کے حوالے سے بھی ایک آگاہی مہم کا آغاز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

سیف اللہ نے کہا کہ عوام کوڑا کرکٹ جگہ پر نہیں ڈالتے بلکہ سیاحتی مقامات پر پھینک کر چلے جا تے ہیں،وہ اپنی آنے والی نسل کو گندا اورکچرے سے بھر پورپاکستان دینے کے بجائے صاف ستھرا اور سر سبزوشاداب پاکستان دینا چا ہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریاستی دہشتگردی میں ملوث بھارت کا افغان طالبان کے ساتھ گٹھ جوڑ بے نقاب
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
Advertisement
Next Article
Exit mobile version