Advertisement

منی لانڈرنگ کیس: زرداری، فریال تالپور پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

Zardari- Faryal- Court

منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطا بق احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے ریفرنس میں آصف زرداری اور فریال تالپور پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے چار اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی۔ آصٖف زرداری پر پارک لین ریفرنس میں بھی چار اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

جج محمد بشیر نے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز کی سماعت کی،آصف زرداری اور فریال تالپور کو اڈیالہ جیل سے عدالت پیش کیا گیا۔

احتساب عدالت کی جانب سے آصف زرداری اور فریال تالپور کے وکلا کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کی گئیں، آصف زرداری نے روسٹرم پر آ کر کہا کہ وہ ابھی عدالت پہنچے ہیں، ریفرنس کی نقول پر اپنے وکلا سے مشاورت کی مہلت دی جائے،عدالت نے انہیں ملحقہ کمرہ میں مشاورت کی اجازت دی۔

آصف زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ نے جیل میں اے سی کی سہولت کا معاملہ آج پھر عدالت کے سامنے اٹھایا اور کہا کہ اس عدالت کے حکم کے باوجود اے سی کی سہولت نہیں دی گئی، آپ نے کہا فریج دیں لیکن انہوں نے برف کے ڈبے دے دیئے۔

Advertisement

حسین لوائی کے وکیل نےجج محمد بشیر سے کہا کہ میرا موکل آپ کے اور میرے والد کی عمر کا ہے، اسی سال کے بزرگ کو ہتھکڑیاں لگا کر لایا جاتا ہے،میری درخواست پر فیصلہ کریں، چاہے مسترد ہی کریں، جس پرفاضل جج نے کہا کہ کر دیتے ہیں کوئی فیصلہ ابھی۔

عدالت نے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں چار اکتوبر تک توسیع کرتے کہا کہ آئندہ سماعت پردونوں ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی،آصف زرداری کو آج اڈیالہ سے بکتر بند گاڑی میں عدالت لایا گیا۔

احتساب عدالت میں سابق صدر آصف زرداری سے آصفہ بھٹو اور دیگر پارٹی رہنماوں نے  بھی ملاقات کی۔

بعدازاں منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز پر سماعت چار اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version