وزیراعظم عمران خان کےدورہ سعودی عرب کااعلامیہ جاری

وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کا اعلامیہ جاری کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے سعودی عرب دورےسےمتعلق جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کے بدترین حالات سے سعودی قیادت کو آگاہ کیاجس پرسعودی قیادت نےتشویش کا اظہارکیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیاکہ سعودی قیادت نےمسئلہ کشمیر کے حل کے لئےپاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین امن، استحکام اورمسئلہ کے پرامن حل کے لیے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب سے متعلق جاری اعلامیے میں دونوں ممالک کا دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی تعلقات بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے جبکہ وزیراعظم نے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ پر پاکستانی عوام کی جانب سےسعودی عرب کا شکریہ ادا کیاہے۔
اعلامیے میں وزیراعظم کی جانب سے اس امید کااظہار کیاگیا کہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا دائرہ دوسرے شہروں تک بڑھایا جائے گا۔
اعلامیے کےمطابق وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سعودی عرب کا یہ چوتھا دورہ تھا۔ اس سے پہلے وزیراعظم نے مئی 2019 میں او آئی سی اجلاس میں شرکت کی تھی۔
اعلامیے میں مزید کہاگیا کہ پاک سعودیہ تعلقات اعتماد، باہمی حمایت پر مبنی ہیں، سعودی عرب میں سب سے زیادہ پاکستانی آباد ہیں۔ سعودی عرب او آئی سی رابطہ گروپ جموں کشمیر کا بانی ممبر ہے۔
اعلامیےمیں کہا گیا کہ دونوں ممالک نے سعودی پاک سپریم کوآرڈینیشن کونسل قائم کی جس کی صدارت وزیراعظم عمران خان اورسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان مشترکہ طور پرکریں گے۔ سعودی پاک سپریم کوآرڈینیشن کونسل کا اجلاس آئندہ سال فروری میں ہوگا۔
دورے کے دوران وزیراعظم نےسعودی آئل تنصیبات پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئےکہاگیاہےکہ سعودی عرب کی سلامتی کو کوئی خطرہ ہوا تو ساتھ کھڑے ہوں گے۔
دورے کے دوران وزیراعظم کا سعودی قیادت کوآگاہ کرتے ہوئے کہناتھا کہ بھارتی غیرقانونی اور یکطرفہ اقدام سےامن و استحکام کوشدید خطرات لاحق ہیں،مقبوضہ کشمیر میں 46 روز سےلاک ڈاؤن ہے۔
وزیراعظم کااپنے بیان میں بھارت کو مخاطب کرتے ہوئےکہناتھاکہ مقبوضہ کشمیر سے فوری کوفیو اور پابندیاں ہٹائی جائیں اورکشمیریوں کے حقوق اور آزادی کا احترام کیا جائے۔
وزیراعظم کا مزید کہناتھا کہ مسئلہ کشمیر کو سیکیورٹی کونسل قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔
وزیراعظم کاکہناتھاکہ او آئی سی نے کشمیرکےمسئلے پر مسلسل اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان نےدوطرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ کے دوران سعودی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ جس میں
سعودی فرمانروا اورسعودی ولی عہد سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی گئیں۔
وزیراعظم کے ہمراہ وزیرخارجہ، مشیرخزانہ، معاون خصوصی اوورسیز پاکستانیزبھی موجود تھے۔
سعودی قیادت نےبھی اس موقع پر پاکستان سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات برادرانہ اوربھائی چارے پر مبنی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

