Advertisement

ترک صدرآئندہ ماہ پاکستان کادورہ کریں گے

دہشتگردی کی جنگ

ترک صدر رجب طیب اردوان آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترک صدر کے دورے کی تفصیلات پاکستان اور ترکی کے وزارت خارجہ کےحکام طےکریں گے۔

سفارتی ذرائع کاکہناہے کہ ترک صدرطیب اردوان اکتوبر کےآخری ہفتے اسلام آباد پہنچیں گے۔ ترک صدر اسلام آباد میں پاک ترک اعلیٰ سطح کی تزویراتی تعاون کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاک ترک اعلیٰ سطح کی تزویراتی تعاون کونسل کے اجلاس کی صدارت ترک صدرطیب اردوان اورعمران خان کی جانب سےمشترکہ طورپرکئےجانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا مزیدکہاہے کہ اجلاس میں دو طرفہ تعاون مزیدفروغ پائےگاجبکہ  دورے کے دوران باہمی تعلقات کے فروغ کے لیے تعاون کے مزید شعبوں کی تلاش بھی کی جائے گی۔

 ذرائع کاخبردیتے ہوئےمزیدکہناہے کہ ترک صدر رجب طیب  اردوان کے ہمراہ ایک بڑا وفد بھی ہوگاجس میں سرمایہ کار،نامور کاروباری شخصیات بھی پاکستان پہنچیں گی۔

سفارتی ذرائع کےمطابق ترک صدرپاکستان میں سرمایہ کاری سمیت کئی منصوبوں پرمفاہمت کی یادداشت پردستخط کریں گے۔

Advertisement

 اس کے علاوہ ذرائع کا مزید کہناہے کہ دورہ پاکستان کےدوران ترک صدر وزیراعظم عمران خان، صدر مملکت عارف علوی،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقاتیں کریں گےجس میں باہمی تعاون کےفروغ، دفاعی تعاون میں بہتری، افغانستان میں قیام امن، مشرق وسطیٰ کی صورتحال، ایران امریکاتنازع سمیت باہمی سرمایہ کاری میں اضافہ پرتبادلہ خیال کیا جائےگا۔

خیال رہے کہ ترک صدر کا دورہ ماضی میں تین مرتبہ تاخیر کا شکار ہوچکاہے۔ اس مرتبہ  ترک صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دی گئی تھی جو انہوں نے فوری قبول کرلی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version