مسئلہ کشمیر: شاہد آفریدی کی عوام سے وزیر اعظم کی حمایت کی اپیل

شاہد آفریدی
بوم بوم آفریدی اور کرکٹ شائقین کے لالا شاہد آفریدی نے پاکستانی عوام سے اپیل کی ہے کہ کشمیر کے لیے آواز اٹھانے میں وزیر اعظم عمران خان کا ساتھ دیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر کے لیے آواز بلند کی ہے، اس مقصد میں ہمارے ساتھ شامل ہوں ،سب آئیں ہرایک آواز کی اہمیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی آواز میں آواز ملانے وہ خود جمعے کو مظفر آباد جائیں گے۔
Let us join Prime Minister in raising voice for Kashmiris. For this I will be at Muzaffarabad on this Friday. Come join, every voice counts. https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2019/09/777645/amp/
Advertisement— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) September 11, 2019
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ رواں ہفتے 13 ستمبر بروز جمعۃ المبارک کو آزاد کشمیر میں مظفر آباد کے علاقے میں ایک بڑے عوامی اجتماع سےخطاب کریں گے۔
عمران خان نے کہا کہ وہ اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں غاصب بھارتی افواج کی جانب سے جاری محاصرے سے متعلق دنیاکو آگا ہ کریں گے اور کشمیریوں کو پیغام دیں گے کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News