Advertisement

علی زیدی کی جانب سے جاری ’کلین کراچی مہم‘ روک دی گئی

Ali Zaidi

شہر قائد میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کی جانب سے شروع کی جانے والی ’‏کلین کراچی مہم‘ روک دی گئی ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں قائم نالوں پہ کھڑی بھاری مشینری کی واپسی شروع ہوگئی ہے اور ایف ڈبلیو او کا عملہ بھی واپس جا رہا ہے۔

کلین کراچی مہم کو گورنر سندھ عمران اسماعیل کی خصوصی ہدایت پر روکا گیا ہے۔ انہوں نے بطور خاص ہدایات دی ہیں کہ محرم الحرام تک جاری کام کو روک دیا جائے۔

ترجمان وفاقی وزیرعلی زیدی کے مطابق اب تک جتنا کچرا بھی برساتی نالوں سے نکالا گیا ہے اسے لینڈ فل سائیٹ تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کی جانب سے پانچ اگست 2019 کو کلین کراچی مہم کا باقاعدہ آغاز کیا گیا تھا۔

Advertisement

کلین کراچی مہم ایک ایسے وقت میں روکی گئی ہے کہ جب شہر قائد کو شدید بارشوں کا سامنا ہے اور سڑکیں جگہ جگہ تالاب اور ندی نالوں کا منظر پیش کررہی ہیں۔

کراچی میں صفائی کے ناقص انتظاما ت کے باعث محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو سخت مشکلات درپیش ہیں۔ اس ضمن میں مختلف تنظیمیں صوبائی حکومت اور شہری انتظامیہ سے اپیلیں کررہی ہیں کہ وہ صفائی ستھرائی کے انتظامات پر توجہ دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version