Advertisement

بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد مارچ کی حمایت کردی

bilawal Fazal ur rehman

بلاول بھٹو زرداری نے ‏موجودہ حکومت کے خلاف جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد مارچ اور لاک ڈاؤن کی حمایت کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطا بق جامشورو میں میڈیا کے نمائندوں سے با ت چیت کر تے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد میں ہونگے اور میں پورے ملک کا دورہ کروں گا۔

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حکومت غیر جمہوری رویے اپنا رہی ہے، پاکستان ایک خاندان کی طرح ہے اور ہم اس خاندان کو قائم و دائم رکھیں گے۔

انھو ں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہر دور میں آمر کا مقابلہ کیاہےاورموجودہ حکومت کے آمرانہ ہتھکنڈوں کا مقابلہ بھی کرینگے، کشمیرکازپرکوئی سمجھوتہ نہیں ہونےدیں گےاور نہ ہی کشمیرکازپرکوئی پاکستانی کوتاہی برداشت کرےگا۔

بلا ول نے مزید کہا کہ بھٹوشہیدنےکہاتھانیندمیں بھی کشمیرپرغلطی نہیں کرسکتا، مسئلہ کشمیرپرسلیکٹڈنمائندےغلطی پرغلطی کررہےہیں،پورے کشمیرکوجیل میں تبدیل کردیاگیا ہے، ہماری حکومت ہوتی تووزیراعظم پورےملک کاوزیراعظم ہوتااورہماراوزیراعظم کشمیریوں کی آوازدنیاتک پہنچاتا۔

Advertisement

بلاول نے کہا  کہ سلیکٹڈحکومت میں یہ اہلیت نہیں کہ وہ ملکی معیشت سنبھال سکیں، وزیراعظم ہر اعلان پریوٹرن لےلیتےہیں، اس لئے اس حکومت کا کوئی بھی اعتبار کرنے کو تیار نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version