Advertisement

وزیر خارجہ کی نیویارک میں میڈیا سے گفتگو

shah mehmood in newyork

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے 7 روزہ دورہ امریکہ کا بنیادی مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ابھی کچھ دیر کے بعد وزیر اعظم عمران خان ایک کشمیری وفد سے ملاقات کریں گے اور ان کے تاثرات لیں گے اور ان سے مشاورت کی بنیاد پر ہم اپنی انگیجمنٹس جاری رکھیں گے جبکہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے، اس کے علاوہ تھنک ٹینکس کے ساتھ بھی ان کی ملاقاتیں ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ یہاں کے دو معروف تھینک ٹینکس ایشیا سوسائٹی اور کونسل فار فارن ریلیشنز سے بھی وزیر اعظم ملینگے اور تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیر اعظم شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ صدر ٹرمپ سے بھی وزیر اعظم عمران خان کی ملاقات متوقع ہے۔

Advertisement

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ترکی، ملائشیا اور پاکستان مل کر ایک سہ ملکی اجلاس اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے حوالے سے کر رہے ہیں اور احساس پروگرام کے حوالے سے وزیراعظم بات کرنا چاہ رہیں ہیں کیونکہ دیرپا ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے احساس پروگرام بہت اہم ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم فناشل ورلڈ کے اہم لوگوں سے بھی ملاقات کریں گے اور منی لاڈرنگ کے حوالے سے اپنا نقطہ نظر بتائیں گے کہ کس طرح بڑے ممالک کو منی لاڈرنگ کے ذریعے پیسے کی ترسیل ہوتی ہے اور تیسری دنیا کے ممالک غربت کا شکار ہوتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version