Advertisement

قصور: چونیاں سے ایک اور بچے کی لاش برآمد

Kasur

چونیاں میں ایک اور بچے کی باقیات ملی ہیں جس کے بعد علاقے میں ایک بار پھر خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع قصور کے نواحی شہر چونیاں میں ایک اور بچے کی باقیات ملی ہیں۔ جس کے بعد علاقے سے ملنے والی بچوں کی لاشوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ پولیس نے لاش کی باقیات کو اپنی تحویل میں لے کر تفتیشی عمل شروع کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی باقیات جس جگہ سے ملی ہے وہ اس مقام سے قریب ہی ہے جہاں سے پہلے زیادتی کے بعد قتل ہونے والے 4 بچوں کی لاشیں اور باقیات ملی تھی۔

پولیس نے لاش کی باقیات کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس  نےخدشہ ظاہر کیا ہے کہ باقیات پانچویں بچے امیر حمزہ کی ہیں ۔تصدیق ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ہو گی۔

لاشیں ملنے کے واقعات کو 13روز گزر گئے ہیں  تاہم قاتل تاحال قانون کی گرفت سے آزاد ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ دو ہفتے پہلےچونیاں سے 4 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔ جن کی شناخت فیضان مٹھو،علی حسنین،سلمان اکرم، اور محمد عمران کے نام سے ہوئی تھی۔

معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد وزیر اعلیٰ  پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے رد عمل میں بچوں کے اغوا اور قتل میں ملوث افراد کی اطلاع دینے والے کے لیے پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے پولیس اورانتظامیہ کو واضح ہدایات کی تھی کہ کسی قسم کا سیاسی یا انتظامی دباؤ قبول نہ کیا جائے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے تفتیش کو تیزی سے آگے بڑھایا جا رہاہے، بہت جلد ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

سردارعثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ قصورمیں اس سے پہلے بھی ایسے واقعات ہوئے ہیں، اب چونیاں کو بھی سیف سٹی پراجیکٹ کے ساتھ منسلک کیا جائے گااور قصور کے چائلڈ پروٹیکشن سنٹر کو فعال بنائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصنوعی ذہانت ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائے گی، شہبازشریف
فتنہ الخوارج دین کے دشمن، پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے دوران امام مسجد شہید
علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول
مستعفی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف عدم اعتماد کا معاملہ موخر
جامشورو پولیس سے مقابلے میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی، 2 کا تعلق پنجاب سے نکلا
کراچی: 9 ماہ 10 روز میں ٹریفک حادثات میں 665 افراد جاں بحق، 10 ہزار سے زائد زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version