Advertisement

عمران خان نے بھارت کے ہوش اڑادئیے،شاہ محمود قریشی  

چینی سفارخانے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان نے اقوام متحدہ میں بھارت کے ہوش اڑا دئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے باہر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے جنرل اسمبلی میں وزیراعظم نے بھارت کو آئینہ دکھایا اور حقائق سامنے رکھے ہیں

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں کشمیریوں کا مقدمہ پیش کیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اگر بھارت وزیراعظم کے خطاب پر جواب دے گا تو ہم بھی جواب الجواب دیں گے۔

وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے کھل کر بات کی ہے جبکہ او آئی سی کے آئندہ کے لائحہ عمل پر سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر سے مذاکرات ہوئے ہیں۔

Advertisement

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ پاکستان پہنچ کر مظفرآباد اور آزاد کشمیر جائیں گے۔

واضح رہے اس سے قبل نیویارک میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں خطاب سے قبل کشمیریوں نے یو این آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔

احتجاج میں پاکستانی کمیونٹی سمیت بڑی تعداد میں کشمیریوں نے شرکت کی تھی ، مظاہرین نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ظلم و جبر کے خلاف مظاہرہ میں کشمیر کی آزادی کا مطالبہ کیا تھا ۔

مظاہرین نے کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کیلیے ہاتھوں میں’مودی دہشت گرد ہے‘  کے پلے کارڈز اور آزاد کشمیر کے جھنڈے بھی پکڑ رکھےاور بھارتی بربریت کے خلاف ’مودی قاتل‘ کے نعرے بھی لگائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دیوالی کے روز بھی لاہور کی فضا آلودہ، حکومت کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل
بلوچستان کے علاقے رکنی کے قریب 5.0 شدت کا زلزلہ
دیوالی کے موقع پر صدر و وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
نیتن یاہو نے امن معاہدے کو روند ڈالا ، عالمی برادری فوری نوٹس لے ، علامہ طاہر اشرفی
افغانستان ، ایران اور روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ شرائط نرم ، وزارت تجارت کا نوٹیفکیشن جاری
قطر اور ترکیہ معاہدے کے ضامن ہیں ، افغانستان سے تجارت بحالی پراتفاق ہوگیا، خواجہ آصف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version