Advertisement

اکیسویں صدی میں ہٹلر کا زمانہ واپس آ گیا ،شا ہ محمود قریشی

shah-mehmood

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مودی سرکار کشمیریوں کو طاقت کے زور پر کچل رہی ہے، ایسا معلوم ہو رہا ہے کہ جیسے اکیسویں صدی میں ہٹلرکا زمانہ واپس آ گیا ہو۔ 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شا ہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  آج سعودی عرب اور یو اے ای کے وزرائے خارجہ پاکستان کے دورے پر آ رہے ہیں جن کا او آئی سی میں بڑا کردار ہے، ان کے سامنے میں مقبوضہ کشمیر کی آواز بنوں گا اور ان سے درخواست کروں گا کہ وہ اس مسئلے پر اپنا کردار ادا کریں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہرملک کے اپنے مفادات اور دوطرفہ تعلقات ہوتے ہیں، ہم نے ان کو بھی سمجھنا ہے، میں چاہتا ہوں دنیا کشمیر کے مسئلے پر آوازاٹھائے، مسئلہ کشمیر پربرطانیہ کی تاریخ کا بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے کل سب سے بڑا مظاہرہ ہوا۔

انھوں نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کے کچھ دوست سمجھتے ہیں کہ چٹکی میں سب کچھ ہوجاتا ہے، مسئلہ کشمیر تحریک انصاف کے دور میں پیدا نہیں ہوا،یہ دہائیوں سے چلا آرہا ہے، یہ بتائیں اس پر آپ نے کیا کیا؟

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر وزارتِ خارجہ میں قائم “کشمیر سیل” کا پہلا اجلاس مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت ہوا ۔

Advertisement

اس اجلاس میں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم ،سول و عسکری حکام ،سیکریٹری خارجہ سمیت وزارتِ خارجہ کے سینیئر حکام شریک ہوئے۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے ہندوستان کا بیانیہ مسلسل تبدیل ہوتا آ رہا ہے جبکہ پاکستان کا نقطئہ نظر یکساں، واضح، اور دوٹوک ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے مسلمانوں کو بھارتی بربریت سے نجات دلانے اور ان کی حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی معاونت جاری رکھے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 20 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک
27 ویں آئینی ترمیم کی تمام 59 شقیں سینیٹ سے دو تہائی اکثریت سے منظور
ترقیاتی کاموں کے باعث یونیورسٹی روڈ ٹریفک کے لیے بند کی گئی، وزیر داخلہ سندھ
بلاول بھٹو کا کسانوں کے لیے انقلابی اقدام، 5 ہزار گندم کاشتکاروں میں نقد امدادی رقوم کی تقسیم
زبردست تیزی کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1945 پوائنٹس کا اضافہ
اردو زبان و تعلیم کی ماہر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کرگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version