Advertisement

کل کی تقریرمیں سوشل میڈیا کی تبدیلی کی بات کی تھی،فردوس عاشق اعوان

Firdous -PC

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نےکہا ہے کہ حکومت زلزلہ متاثرین کومکمل امداد فراہم کرے گی۔

آزاد کشمیر کے ضلع میرپور میں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئےمعاون خصوصی کا کہناتھا کہ زلزلے میں اب تک 24 افرادجاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ ڈویژنل اسپتال میرپور میں اب تک 500زخمی لائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ڈویژنل اسپتال میرپورمیں پورٹ ایبل ایکسرے مشین جلد فراہم کردی جائے گی۔ حکومت اور آزاد کشمیرکی حکومت کازلزلہ متاثرن کی بحالی سے متعلق کام  قابل تحسین ہے۔

معاون خصوصی کا مزید کہناتھا کہ زلزلے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کیلئے معاوضے کی ادائیگی کیلئےلائحہ عمل بنادیاگیا ہے جس پر جلدعملدرآمد کیا جائے گا۔

پاکستانی قوم کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہاکہ جب بھی اس قوم پر مشکل وقت آیا سب متحد ہوئے، مشکلات کا مقابلہ قوم متحد ہوکرکرتی ہے۔

Advertisement

حزب اختلاف کی جانب سے پوائنٹ اسکورنگ پرصحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہناتھا کہ ہم سب کو سیاست سے بالاتر ہوکر زلزلہ متاثرین کی مدد کرنی چاہیئے۔

میڈیا ٹاک کے دوران گزشتہ روز کےاپنے بیان سے متعلق قیاس آرائیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ میرے کل کے بیان کو زلزلےکے ساتھ جوڑاگیاجسکی مذمت کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص میڈیا گروپ نے میرے بیان کوتوڑ مروڑ پیش کیا، کل کی تقریر میں سوشل میڈیا کی تبدیلی کی بات کی تھی۔ تقریر کے وقت زلزلے کے بعد تباہی کاعلم نہیں تھالیکن کچھ لوگوں نےمیرے بیان کوزلزلے سے جوڑ دیا جو افسوناک ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version