Advertisement

وزیراعظم اقوام متحدہ کوکشمیریوں سےکیےہوئےوعدےیاددلائیں گے،فردوس عاشق اعوان

فردوس

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نےکہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کو کشمیریوں سے کیے ہوئے ان کے وعدے یاد دلائیں گے ۔

تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپربیان دیتے ہوئےمعاون خصوصی کاکہناتھا کہ اپنی آزادی کے لئے پرعزم مظلوموں کا سفیر آج دنیا کے سب سے بڑے ایوان میں کشمیریوں کی پکار بنے گا۔

Advertisement

انہوں نےکہاکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کےخطاب سےکشمیرکازنئی قوت کے ساتھ دنیا کے سامنے آئے گا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تمام ممبرممالک کےسامنےوزیراعظم پرزوراور ٹھوس اندازسےکشمیریوں کا مقدمہ پیش کریں گے۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہناتھاکہ  وزیراعظم عمران خان قوم اور کشمیریوں کی خواہشات اورجذبات کو عالمی برادری تک پہنچائیں گےاوراس صورت میں دنیا کو مظلومان کشمیر کا ساتھ دینا ہی ہوگا۔

معاون خصوصی نے کہاکہ گزشتہ سات دہائیوں میں کشمیریوں کےحق میں سب سے زیادہ توانا آواز وزیراعظم عمران خان کی ہے جو آج قریہ قریہ نگرنگر سنائی دے رہی ہے۔

ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ناروے کے وزیراعظم، انڈونیشیا کے نائب صدر، روسی وزیر خارجہ اور وال اسٹریٹ جرنل کے اداراتی بورڈ سے ملاقاتوں میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی تشویشناک صورتحال،انسانی حقوق کی پامالیوں اور خطے کے امن کو لاحق شدید خطرات سے آگاہ کیا،وزیراعظم نےہیومن رائٹس واچ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کو بتایا کہ بھارتی افواج وادی میں انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر رہی ہے۔

ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نےمزید کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی المیہ جنم لےسکتا ہے۔ دنیا کو خونریزی روکنے کیلئےفعال کردارادا کرنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version