سندھ کے وسائل پر کسی صورت قبضہ نہیں کرنے دیں گے،بلا ول بھٹو

بلاول بھٹو نے کہا ہےکہ کل وفاقی وزیر قانون نے کراچی پر قبضے کا پلان پیش کیا، اگر کراچی پر غیر آئینی قبضے کی کوشش کی گئی تو حکومت کو گھر جانا پڑے گا۔
حیدرآباد میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کسی بھی صورت میں سندھ کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ غیر آئینی طریقے سے کراچی کو اسلام آباد سے کنٹرول کیا جائے۔
بلا ول بھٹو نے موجو دہ حکومت کوشدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک چلانا کوئی میچ نہیں ہے، ایسی ہی حرکتوں کی وجہ سے ماضی میں ملک ٹوٹا تھا۔
انھوں نے کہا کہ آمر اٹھارویں ترمیم پر حملہ کرتے آ رہے ہیں لیکن ہم نے اٹھارویں ترمیم کے ذریعے 1973 کے اصل آئین کو بحال کرایا، آمروں سے لڑ کر، قربانیاں دے کر آئین بحال کیا ۔
بلا ول کا کہنا ہے کہ سندھ کوتباہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کراچی پر قبضے کا مذاق کیا جا رہا ہے لیکن پیپلز پارٹی کٹھ پتلی اور غیر جمہوری طاقتوں کے سامنے دیوار کی طرح کھڑی ہو گی، کسی صورت سندھ کے وسائل پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے،عمران خان نے ملک میں لوگوں کو سیاسی قیدی بنا کر رکھ دیا ہے، کٹھ پتلی حکومت کا ظلم جاری ہے، عوام کے حقوق چھینے جا رہے ہیں۔
بلا ول بھٹو نے مزید کہا کہ سلیکٹڈ اور کٹھ پتلی کا کام عوام کو خوش رکھنا نہیں ہوتا، کٹھ پتلی عوام کے ووٹ سے نہیں آتے اس لیے عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالتے ہیں،آصف زرداری کی حکومت آئی تو پاکستان دہشت گردی کا شکار تھا، مشکلات کے باوجود آصف زرداری نے ملک کو سنبھالا۔
انہوں نے کہا کہ معاشی مشکلات کے باوجود آصف زرداری نے تنخواہیں اور پنشن بڑھائی، آصف زرداری نے مشکل حالات میں بھی غریب عوام کو ریلیف دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News