Advertisement

علیم خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں حکمراں جماعت کے رہنما  تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے علیم خان کی مسلسل غیر حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے۔

عدالت نے 30 ستمبر تک علیم خان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ اگست 2014 میں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف دھرنا دیا تھا جس کے دوران دونوں جماعتوں کے کارکنان نے پولیس رکاوٹیں توڑ کر وزیراعظم ہاؤس میں گھسنے کی کوشش کی تھی جس سے پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

اس کیس میں وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اسد عمر سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما نامزد ہیں۔

Advertisement

صدر ڈاکٹر عارف علوی کو پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں صدارتی استثنیٰ حاصل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version