Advertisement

مریم نواز کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی

Maryam nawaz- court

لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر سماعت کل تک کےلئے ملتوی کر دی ہے، وکلا نے دلائل مکمل کرلیے جبکہ کل نیب کے وکیل جوابی دلائل دیں گے۔

تفصیلات کے مطا بق عدالت نے مریم نواز اور نیب کے وکلاء کو بحث کیلئے طلب کیا تھا، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے مریم نواز کی درخواست پر سماعت کی جبکہ درخواست میں نیب ودیگر کو بھی فریق بنایا گیا ۔

ذرائع کے مطا بق گز شتہ روز چودھری شوگرملز کیس میں سابق وزیر اعظم میا ں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی رہائی کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور نے درخواست ملتوی کرنے کی استدعا کی ہے، وکیل مری نواز نے کہا ڈی جی نیب لاہور کو تو عدالت نے نوٹس ہی نہیں کیا، ہم آج ہی عدالت کے سامنے کیس بریف کر دیتے ہیں جس پر جسٹس علی باقر نجفی نے کہا آپ نیب کے وکیل کی موجودگی میں کیس پر دلائل دیجیئے گا۔

اسپیشل پراسیکیوٹرجہانزیب بھروانہ عدالت میں پیش نہ ہوئے ، نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ اسپیشل پراسیکیوٹر اسلام آباد میں ہیں اس لیے پیش نہ ہوسکے، جس پر عدالت نے مریم نواز کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

واضح رہےکہ 8 اگست کو نیب نے چوہدری شوگرملز منی لانڈرنگ کیس میں مریم نوا ز کو تفتیش کے لئے بلایا گیا تھا لیکن وہ نیب دفتر میں پیش ہونے کے بجائے والد سے ملنے کوٹ لکھپت جیل چلی گئیں تھیں، تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش نہ ہونے پر نیب ٹیم نے انھیں یوسف عباس کو گرفتار کرلیا تھا۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق نیب کے تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ مریم نواز، نوازشریف اور شریک ملزموں نے 2000ملین کی منی لانڈرنگ کی، ملزمان کےاثاثے ذرائع آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version