وزیراعظم کی زیر صدارت پنجاب کی معاشی پالیسی کا اجلاس

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب کی مالیاتی پالیسی اور معاشی پالیسی کے حوالے سے اجلاس ہوا ، جس میں وزیرِ اعظم کو پنجاب کی مالیاتی پالیسی اور معاشی پالیسی کے کے اہداف سے آگاہ کیا گیا۔
اجلاس میں صو با ئی وزیر خزانہ ہاشم بخت نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت پہلے سہماہی کے اہداف کو گذشتہ سال کی نسبت بہتر طور پر حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہے۔
ہاشم بخت نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ اس مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں پچھلے سال کی نسبت نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر خزانہ ہاشم بخت کا مزید کہنا تھا کہ سماجی بہبود کے منصوبوں پر خاص توجہ دی جا رہی ہے ، ہسپتال اور تعلیمی اداروں کے لئے مختص فنڈز کی بلا تعطل فراہمی کی ہر ممکن کوشس کی جا رہی ہے تاہم اورینج ٹرین کی سبسڈی اور دیگر ایسے منصوبوں کی وجہ سے صوبائی حکومت کو مسائل در پیش ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کو موجودہ حکومت کے فلاحی کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے، ماضی کی حکومتوں کے جانب سے حاصل کیے گئے قرضوں ، انکا استعمال اور موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں اور قرضوں کا موازنہ بھی عوام کے سامنے پیش کیا جائے
عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سالانہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے عملی اقدامات جبکہ سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے پر توجہ دی جائے جبکہ اس تناظر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو صوبائی اور ملکی معاشی ترقی کے لیے بھرپور طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے
اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ایزآف ڈوئنگ بزنس اور معیشت کے شعبے میں دیگر مثبت اعشاریوں کو عوام اور سرمایہ کاروں تک موثر انداز میں پہنچائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News