Advertisement

سانحہ تیز گام ،بلاول بھٹو زرداری کا گہرے دکھ کا اظہار

Bilawal

چئیرمین پا کستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ تیز گام پر گہرے صدمے کا اظہارکیا ہے۔

تفصیلات کے مطا بق بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ تیز گام پر گہرے صدمے کا اظہارکر تے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے عہدیدار اور کارکن زخمیوں کی بھرپور مدد کریں۔

بلاول بھٹو زرداری نے سا نحے پر با ت کر تے ہوئے حکو مت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت جاں بحق افراد کو معاوضہ ادا کرے اور زخمیوں کے بہتر علاج کا بندوبست کرے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید اپنی کوتاہی کا ذمہ دار مسافروں کو بنانا چھوڑیں، ان کے دور وزارت میں سب سے زیادہ حادثات ہوئے ہیں۔ وزیراعظم الیکشن سے قبل کیا گیا وعدہ نبھائیں۔

بلاول بھٹو نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی انکوائری تک وزیر ریلوے کو عہدے سے معطل کر دیا جائے۔

Advertisement

وا ضح رہے کہ صوبہ پنجاب کے شہر لیاقت پور کے قریب تیز گام ٹرین کی 3 بوگیوں میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں اب تک 65 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

کراچی سے لاہور جانے والی تیز گام ٹرین کی 3 بوگیوں میں آگ لگ گئی، حادثے میں 65 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد مسافروں کی حالت تشویش ناک ہے۔
ڈی سی رحیم یار خان کے مطابق آگ سلینڈر پھٹنے کے باعث لگی ، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے احمد پور شرقیہ، بہاولپور اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ایم ایس ڈی ایچ کیو لیاقت پور کے مطابق شدید زخمیوں کو شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے لیاقت پور ٹرین حادثے میں جاں بحق و زخمی ہو نے والے افراد کی مالی امداد کا اعلان کر دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version