پاکستان افغانستان کےساتھ بہترتعلقات چاہتاہے،وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پاکستان خطے میں امن کا داعی ہے اور پاکستان افغانستان کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
پاکستان افغانستان کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہےاسلیے طورخم بارڈر کوتجارت کیلئے24گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔
وزیرخارجہ کاکہناتھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کومکمل تحفظ اور آزادی حاصل ہےجبکہ بھارت اور مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔
انہوں نےکہاکہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 62 روزسے کرفیو نافذہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام کونماز عید اور قربانی کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔
وزیرخارجہ نے ایک بار پھرمطالبہ دہراتے ہوئے کہاکہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر سے فوری کرفیو ہٹائےاور مقبوضہ کشمیرمیں میڈیا کو رسائی دی جائے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جمعہ کو مسجدوں کو تالے لگا دیے جاتے ہیں، بھارت اس ظلم کو ختم کرے،ہمارا مطالبہ ہے مسجدوں کے تالے کھولے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی کوشش ہےکہ ملک میں خوشحالی آئےاور روزگارکے مواقع پیدا ہوں، بچوں کی تعلیم کا بندوست کرسکیں۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بھارتی سرکار نہتے لوگوں پرپیلٹ گن کا استعمال بند کرے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبری تسلط کو آج 64 واں روز ہے، کشمیری عوام بدترین قیدیوں کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
مقبو ضہ وادی میں قابض بھارتی فوج ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے، نہتے کشمیری 64روزسے گھروں میں قید ہیں،بھارتی سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود مقبوضہ وادی میں آج بھی نظام زندگی مفلوج ہے اور حالات معمول پر لانے کے لئے بھارتی حکومت نے سپر یم کو رٹ کے حکم پر عمل در آمد کر تے ہوئے مقبو ضہ کشمیر میں کوئی مثبت قدم نہیں اٹھایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

