Advertisement

برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن چترال پہنچ گئے

Royals Chitral

برطانوی شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ مڈلٹن چترال پہنچ گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی جوڑاہیلی کاپٹرمیں کوہ ہندوکش کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوزہوا، برطانوی شہزادے اور شہزادی کو اس موقع پرروایتی ٹوپی بھی پہنائی گئی جبکہ شہزادہ ولیم کو روایتی چغہ اور شہزادی کیٹ کو شال کا بھی تحفہ دیا گیا۔

ذرائع کےمطابق برطانوی شاہی جوڑا اسلام آباد سے چترال پہنچا تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا ، شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن چترال میں بروغل اور ویلج بمبوریت کا دورہ کریں گے۔

شہزادہ ولیم کی والدہ پرنسز ڈیانا نے بھی 1991 میں چترال کا دورہ کیا تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ برطانوی شاہی جوڑے نے گزشتہ روز اسلام آباد میں مصروف دن گزارا، شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے کل دو پہرصدرمملکت عارف علوی اور وزیراعظم پا کستان عمران خان سے ملاقاتیں کیں۔

 ایوان صدر پہنچنے پر صدر مملکت عارف علوی جبکہ وزیراعظم ہاؤس آمد پرعمران خان نے شاہی جوڑے کا استقبال کیا تھا۔

اس ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے شاہی جوڑے کا خیرمقدم کرتے ہوئے لیڈی ڈیانا سے پاکستانی عوام کی والہانہ محبت کی یاد دلادی۔

عمران خان نےجدید دنیا کو درپیش موسمیاتی تبدیلیوں،عدم مساوات اور تعلیم جیسے چیلنجزکےمعاملات سے متعلق آگاہی پھیلانے پر شاہی جوڑے کی کوششوں کوبھی سراہا۔

 انہوں نےمزید کہا کہ شاہی جوڑے کے پاکستانی نوجوان طبقے کیساتھ روابط اورمثبت سرگرمیاں قابل تحسین ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version