Advertisement

بلاول بھٹو کا لاڑکانہ میں ضمنی انتخابات کے نتائج کو چیلنج کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پی ایس 11 لاڑکانہ میں ضمنی انتخابات کے نتائج کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

Advertisement

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سچ کو چھپایا نہیں جاسکتا، ہم اس سلیکشن کو بے نقاب کریں گےاور دوبارہ انتخابات کروا کر اس سیٹ کو جیتیں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے جیالوں پر فخر ہے کہ دباؤ کے باوجود انہوں نے انتخابات کے لئے جدوجہد کی،انہوں نے الزام عائد کیا کہ قومی احتساب بیورو نے پی پی پی ورکرز اور ان کے خاندانوں کو نوٹسز بھیج کر قبل از انتخابات دھاندلی کی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ خواتین کے پولنگ اسٹیشنز پر جہاں پی پی کی خاصی حمایت تھی، تاخیر سے پولنگ شروع کرائی گئی۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ میڈیا مسلسل رپورٹ کرتا رہا کہ خواتین ووٹرز کو دھمکایا جارہا ہے کہ وہ جی ڈی اے کو ووٹ دیں، ہماری بار بار کی شکایتوں کے باوجود الیکشن کمیشن نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دن گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے انتخابی امیدوار معظم عباسی نے ایک مرتبہ پھرغیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار کو شکست سے دوچار کرکے لاڑکانہ کے حلقے پی ایس -11 کی نشست پرکامیابی حاصل کی تھی۔
138 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق جی ڈی اے کے معظم عباسی نے 31557 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ہے جب کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار جمیل سومرو 26021 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version